What is The Livelihood of Qandeel Baloch ? Senior Anchor The New Disclosure

1685
Views

لاہور(ویب ڈیسک) تقریباً ایک ہفتہ قبل قتل ہونیوالی متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کی شخصیت اسکی وفات سے پہلے بھی پر اسرار تھی اور اب بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے بہت سے لوگوں کو کچھ عرصہ قبل تک اس کا اصل نام تک معلوم نہ تھا جبکہ اب بھی متعدد لوگوں کو یہ نہیں پتا کہ مقتول ماڈل گرل کا ذریعہ روزگار کیا تھا۔پاکستان کے سینئراینکر پرسن معید پیر زادہ نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے قندیل بلوچ نے ایک یو ٹیوب چینل بھی بنا رکھا تھا اور ان کی متنازعہ ویڈیوز جو وہ سوشل میڈیا پر ریلیز کرتی تھیں یہی ویڈیوز انکی کمائی کا ذریعہ تھیں چونکہ لاکھوں لوگ ان ویڈیوز کو پسند کرتے اور دیکھتے تھے ۔ معید پیرزادہ نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ویڈیوز دیکھنے سے قندیل بلوچ کو اتنی ہی زیادہ آمدنی ہوتی تھی اور اسی آمدنی سے اس نے اپنے ماں باپ کو ملتان میں گھر لے کردیا، اپنی بہن کی شادی کرائی اور اپنے قاتل بھائی وسیم کیلئے رشتہ ڈھونڈر ہی تھی۔ افسوس کہ اسی بھائی نے قندیل بلوچ کو نشہ آور دوا پلا نے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

(1686)

What is The Livelihood of Qandeel Baloch ? Senior Anchor The New Disclosure

| Latest News | 0 Comments
About The Author
-